’’ اس وڈیرے کو میسج بھیجیں کہ پانی تمہارا پہنچ جائے گا کہیں اور ‘‘ بلوچستان سے آئی بچی کی شکایت، آرمی چیف نے موقع پر ہدایت جاری کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی سے آئی بچی کی شکایت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے موقع پر موجود عسکری حکام کو ہدایات جاری کردیں اور بچی کو دلاسہ دیا کہ آپ پریشان نہ ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں آرمی چیف نے بچی کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کا کون کمانے والا ہے اور کھانا پینا کیسے چل رہا ہے جس پر بچی نے جواب دیا کہ کوئی کمانے والا نہیں۔ بھائیو ں کے بارے سوال پر بچی نے بتایا کہ سب سے بڑی میں ہوں، بھائی چھوٹے ہیں۔

گھر بارے آرمی چیف نے استفسار کیا تو بچی نے بتایا کہ بلوچستان میں ہے، ہر چھ ماہ یا سال بعد سیلاب آتا ہے ، وہاں ایک وڈیرہ ہے، سیاستدان ہے جو جان بوجھ کر پانی چھوڑ دیتا ہے ، آرمی چیف نے ’اچھا ‘ کا جواب دیا اور پھر موقع پر موجود عسکری حکام کی طرف مڑے اور کہا کہ ’ یہ بتارہی ہے کہ ایک وڈیرہ ہے جو جان بوجھ کر ہماری زمینوں پر پانی چھوڑ دیتا ہے ، ’’ سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرہ( اس وڈیرے کو پیغام بھیجیں ) کہ پانی تمہارا پہنچ جائے گا کہیں اور‘‘۔

 

بچی نے اپنی بات دہرائی کہ وہ پھر پانی چھوڑ دے گا جس پر آرمی چیف نے کہا کہ اب وہ پانی نہیں چھوڑے گا اگراس نے ایسا کیا تو ہم اس کی زمینوں میں پانی چھوڑ دیں گے، آپ بالکل پریشان نہ ہونا اور ماما کو سلام دینا، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی جب تک آپ اور آپ کے بھائی بڑے نہیں ہو جاتے اور اپنے اپنے کام نہیں شروع کردیتے، پھر دست شفقت سر پر رکھا اور الوداعی جملے کہہ کر آگے بڑھ گئے ۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

3 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago