پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے امیر محمد خان منظر عام پر آگئے، ویڈیو بیان جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھکر سے تحریکِ انصاف کے سابق ایم پی اے امیر محمد خان منظر عام پر آ گئے ہیں۔
سابق پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی امیر محمد خان 9 مئی کے مقدمے میں اشتہاری تھے۔
امیر محمد خان نے اپنے ویڈیو بیان میں 9 مئی کے معاملے کی شدید مذمت کی ہے۔
امیر محمد خان نے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، پاک فوج سے عقیدت ہے۔
امیر محمد خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔