‘جئے بھٹو’ کے نعرے بلاول نے خود لگوا دیئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کے دوران ‘جیو بھٹو’ کے نعرے خود لگوادیئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈرائنگ روم کی سیاست کی بجائے عوامی سیاست کی۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد بھی انہوں نے ہی رکھی اور نیا طرز سیاست متعارف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جب صدر تھا تو کوئی کالا کوٹ پہن کر عدالت جا رہا تھا۔ ہمیں ایسی سیاست کرنا ہو گی جس میں اتحاد کا سوچیں ، تقسیم کا نہیں۔ ایسا طرز سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں جہاں ہماری مخالف کوئی سیاسی جماعت نہیں ۔ ملک کو نئی سوچ اور سیاست کی ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی نئی سیاست شروع کرنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ غربت، مہنگائی سے ہے جس کی وجہ سے عوام پس رہے ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

48 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

1 hour ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

1 hour ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 hour ago