نند بھاوج کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے: فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اس آڈیو کے بعد نند بھاوج کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کے بیانات کے بعد پیر صاحب کا کوئی تعویز اثر نہیں کر رہا، سیاست میں جب گھریلو تعلق شامل کر دیا جاتا ہے تو یہی انجام ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کو سیاست تک محدود رکھیں، حکومتی فیصلے ایوان وزیرِ اعظم کے بجائے احکامات بیڈ روم سے چلیں گے تو بلآخر وہ بیڈ روم بھی ایک روز زیرِ بحث آئے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ پیرنی جس کی وجہ سے وزارت عظمیٰ برباد ہوگئی آج وہ علیمہ بی بی اور عظمیٰ بی بی کو کیا سمجھیں گی، وہ خاتون چیئرمین پی ٹی آئی کو اندر کرا چکی ہیں، اب ایجنڈا ان کے خاندان کے ساتھ انتقام لینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ خاتون بہن بھائی کے رشتے کو بھی پامال کرنے پر تلی ہوئی ہیں، ایک طرف ہے پیر، ایک طرف ہے ہمشیر، کیا کرے بے چارہ اسیر۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اسیر اب ہمشیر اور پیر کے بیچ میں پس رہا ہے۔