ملک میں نئی سوچ اور نئی طرز سیاست کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نئی سوچ اور نئی طرز سیاست کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ میں بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اُس سیاست کی ضرورت ہے جس میں ہم اتحاد کے بارے میں سوچیں نہ کہ تقسیم کی بارے میں، پیپلز پارٹی کا مخالف کوئی سیاست دان نہیں، بلکہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ طبقوں کا خیال رکھتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ملک کی باقی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، آج کل لوگ چارٹر آف اکانومی کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی ’پیپلز چارٹر آف اکانومی‘ لائے گی، اس ملک کے نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، اقتدار میں آ کر نوجوانوں کی بہتری کے لیے یوتھ کارڈ لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نفرت کی سیاست کو ختم کیا, صدر زرداری نے ملک کو سی پیک دیا، آئین میں 18 ویں ترمیم کی، انہوں نے پاکستان کے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جب کوئی میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گیا تو صدر زرداری نے نئی طرز کی سیاست کر کے تاریخ رقم کی، کسانوں کو سبسڈی دینے کے لیے ’کسان کارڈ‘ لائیں گے، اگر کسان خوش حال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گا، مزدوروں کو حقوق دینے کے لیے ’بے نظیر مزدور کارڈ‘ بھی لائیں گے۔
سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بلوچستان میں بھی جیالا وزیرِ اعلیٰ آئے گا، کوئٹہ میں دل کا امراض کے علاج کے لیے بڑا اسپتال بنائیں گے، جیسے آپ نے قائد عوام اور بی بی شہید کا ساتھ دیا، اس طرح ہمارا ساتھ دیں تو ہم بلوچستان کی قمست بدلیں گے، صدر زرداری اور میں ہر جگہ بلوچستان کی نمائندگی کریں گے۔
اس سے قبل نثار کھوڑو نے پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو شاباش جنہوں نے 18ویں ترمیم منظور کی، ہماری پارٹی کی تاریخ میں مزاحمت اور مقابلہ شامل رہا ہے، ہم اقتدار میں آکر ایک بار پھر عوام کی خدمت کریں گے۔

Recent Posts

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

4 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

15 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

18 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

30 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

48 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

54 mins ago