ہمیں بلاول کو سپورٹ کرنا ہے، اس کی تربیت کرنی ہے، آصف زرداری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں بلاول کو سپورٹ کرنا ہے، اس کی تربیت کرنی ہے، بلاول پاکستان کا کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنے گا۔
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آج لوگ بلاول کو اس کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا جذبہ دیکھ کر شعر یاد آ رہا ہے ’زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو۔
آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے دل پر زخم لگا ہوا ہے، ہم نے اپنے دور میں اس پر کچھ مرہم رکھا تھا، بلوچستان میں موجود ہر چیز کسی اور کی نہیں آپ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے وہ گیس ہو یا پیٹرول یا کچھ اور سب بلوچستان کے عوام کا ہے۔