’ہمارے بابر بھائی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلمان خان ہیں‘


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کو بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی یاد دلا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، کپتان شان مسعود اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو اپنی اپنی اہلیہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی ویڈیو کے آخرمیں بابر اعظم بھی موجود ہیں جو تن تنہا سر جھکائے اپنا سازوسامان اٹھاتے ہوئے جارہے ہیں۔
بابر اعظم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہے، سوشل میڈیا صارفین کو بابر اعظم کی اس تنہائی سے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی یاد آگئی۔
بھارتی ایوارڈ شوز میں ہمیشہ سلمان خان بھی اکیلے ہی نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ان سے متعلق کافی میمز بنائی جاتی ہیں۔
بابر کی ویڈیو دیکھ کر بھی صارفین چُلبلے تبصرے کرنے سے باز نہ آئے۔
ایک صارف بابر اعظم کے اس اکیلے پن پر خاصا اداس ہیں۔


ایک صارف نے لکھا کہ ’سلمان خان کون؟ میں تو صرف بابر اعظم کو جانتا ہوں‘۔
ایک صارف اپنی اس ٹویٹ میں پاکستانی کھلاڑی کو حوصلہ دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہمارا بادشاہ ملکہ کے بغیر‘۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہمارے بابر بھائی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلمان خان ہیں‘۔

گرین شرٹس کپتان شان مسعود کی قیادت میں اپنے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کیلئے اڑان بھر چکی ہے۔