ایئرپورٹس کی سیکیورٹی آڈٹ کا معاملہ، ٹرانسپورٹ کینیڈا کا وفدکب پاکستان آئے گا ؟ تاریخ سامنے آ گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایئرپورٹس کی سیکیورٹی آڈٹ کا معاملہ،ٹرانسپورٹ کینیڈا کا وفدکب پاکستان آئے گا ؟ تاریخ سامنے آ گئی ۔ “آن لائن ” کے مطابق ٹرانسپورٹ کینیڈا کا وفد 4 دسمبر کو کراچی پہنچے گا۔ ٹرانسپورٹ کینیڈا کا وفد 5دسمبر کو کراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اورپاکستان سے براہ راست کینیڈا جانیوالی پی آئی اے کی پروازوں سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا، کینیڈین وفدپی آئی اے کے جہاز کی جانچ پڑتال بھی کریگا۔
“جنگ ” کے مطابق وفد کو ایئرپورٹ پر کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سےبریفنگ دی جائے گی۔ کینیڈین وفدکراچی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ،کارگو، فلائٹ کچن،گرائونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگرشعبہ جات کی آڈٹ کرے گا۔ٹرانسپورٹ کینیڈا کے دورے کا مقصد اسلام آباد،لاہور اورکراچی سے براہ راست کینیڈا جانے والی پروازوں کی سیکیورٹی کو جانچنا ہے اور اسے مؤثر بنانا ہے کینیڈین وفد کو سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کائونٹر کا بھی دورہ کرایا جائے گاوفد مسافروں کے سامان، سکریننگ ،جہاز میں سامان منتقل ہونے اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ پڑتال کے عمل کو مانیٹر کرے گا۔