تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سمیت مزید تین رہنما پارٹی چھوڑنے کو تیار، چند روز میں باضابطہ اعلان متوقع


لاہور(قدرت روزنامہ)دوسابق ارکان قومی اسمبلی اور ایک سابق صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرلی ہے اورآئندہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دلا، سابق ایم این اے غلام محمد لالی اور سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ محمد انور شامل ہیں، ملاقات میں آئی پی پی رہنما غلام سرور خان، اسحا ق خاکوانی، عون چودھری، سعید اکبر نوانی بھی شریک تھے،سابق ایم این ایز اور سابق صوبائی وزیر نے جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، جہانگیرترین نے تینوں رہنماں کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔