عمران خان کی سپریم کورٹ سے سائفر ٹرائل غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قراردینے کی استدعا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اخراج مقدمہ کی ترمیمی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں سائفر ٹرائل غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حامد خان کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی فرد جرم بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔