اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز اداکارہ سدرہ نیازی اپنی اداکاری کی وجہ سے بہت مشہور ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر انفلوئنسرز اور وی لاگرز کی جانب سے نجی زندگی سے متعلق مواد شیئر کرنے پرناراضگی کا اظہار کیا .
پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اس کے خلاف ہیں کہ ہمیں اپنی زندگیاں سب کے سامنے کھول کر رکھنی پڑ رہی ہیں .
‘
سدرہ نے مزید کہا کہ ’آپ مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میری فیملی آپ کے انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے . ‘
سدرہ نے حال ہی میں ایک سیلیبریٹیی شو ’گپ شپ‘ میں سہیل سمیر کے ساتھ شرکت کی .
جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر بنائے جانے والے مواد کے حوالے سے بات کی جس میں فیملی اور نجی زندگی شیئر کرنے پر اختلاف کرتے ہوئے اپنے رائے کا اظہار کیا .
پروگرام کے میزبان واسع چوہدری نے جب اداکار سہیل سمیر سے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ’وہ سوشل میڈیا زیادہ استعمال نہیں کرتے . ‘
سہیل نے کہا کہ ’میں کوشش کرتا ہوں کیونکہ آج کل کے لحاظ سے سوشل میڈیا بہت ضروری ہوگیا ہے لیکن میں بہت ذیادہ ایکٹو نہیں ہو پاتا کیونکہ میری نظر میں سب کو ہر بات بتانی ضروری نہیں ہوتی . ‘
واسع نے جب سدرہ سے اس حوالے سے بات کی تو سدرہ نے کہا ’میں سو فیصد سہیل سے متفق ہوں . ‘
سدرہ نے فہد مصطفیٰ کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کانٹینٹ کے نام پر ہمیں اپنی زندگیاں کھول کر رکھنی پڑ رہی ہیں جس کا ہماری زندگی پر غلط اثرات پڑتے ہیں . ‘
انہوں نے کہا کہ ’یہ انتہائی دکھ کی بات ہے اور ایسا کرنے پر ہمیں نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے . ‘
سدرہ نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی زندگی کی مصروفیات بالکل شیئر نہیں کرتی، مجھ سے جتنا ممکن ہوتا ہے اپنے متعلق بنیادی اپڈیٹس مداحوں تک ضرور شیئر کرتی ہوں . ‘
انہوں نے کہا آپ میرے کام کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں لیکن میری فیملی آپ کی انٹرٹینمنٹ کے لیے نہیں ہے . ’
سدرہ نے کہا کہ ’بہت سے انفلوئنسرز اور ولاگرز ہیں جو اپنی ہر وقت کی ایکٹیویٹی کو شیئر کرنا اچھا سمجھتے ہیں لیکن اگر کوئی پرائیویسی چاہتا ہے تو اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے . ‘
سدرہ نیازی ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں . ان کی مشہور ڈراموں میں ’قیامت‘ اور ’چپکے چپکے‘ ہیں وہ اس وقت عمران اشرف اور عروہ حسین کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’بدذات‘ میں معاون کردار کے طور پر کام کر رہی ہیں .