دکی: کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 2کان کن جاں بحق

دکی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی کا افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق آگ کے باعث دم گھٹنے سے 2کان کن جاں بحق جبکہ 3بے ہوش ہوگئے، جاں بحق کان کنوں کی لاشیں تقریباً12گھنٹے بعد نکالی گئی۔واقعہ سپین مسجد ناصر آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع علی الصبح ملی جس کے بعد کان کنوں اور ریسکیو اہلکاروں نے مل کر آپریشن شروع کیا، کان 3ہزار فٹ گہری ہونے کے باعث آپریشن میں تقریباً12گھنٹےکا وقت لگا۔

افسوسناک حادثے میں زخمی ہونے والے کان کنوں کی شناخت سید اللہ ولد فتح خان ،مطیع اللہ ولد عبدالحد ساکنان افغانستان اور روزالدین ولد محمد عیسی قوم ناصر ساکن لورالائی سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ ولد گلبدین اور بخت محمد ولد تاج محمد کےنام سے ہوئی جن کی لاشوں کو کان سے نکالنے کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، اس کےساتھ ساتھ کان کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago