190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے ملکی وسائل ہڑپ کر لئے،مریم نواز
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے پختونخوا اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز سے خیبرپختونخوا کے یوتھ کوآرڈینیٹرز نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں یونین کونسل کی سطح تک یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کے امور پر مشاورت ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، دس سال میں خیبرپختونخوا کو کنگال صوبہ بنا دیا گیا، دس سال میں بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی کے نام پر کے پی کے میں بدترین کرپشن اور لوٹ ماری جاری رہی۔دس سال میں ساڑھے تین سو ڈیم تو نہ بن سکے البتہ قوم کو قدم قدم پر ڈیم فول بنایا گیا، دس سال میں کے پی کے میں ایک ہسپتال، ایک کالج، ایک یونیورسٹی نہ بن سکی، گزشتہ دور حکومت میں یہ تبدیلی آئی کہ خیبرپختونخوا صوبے کے پاس تنخواہیں اور پنشن دینے کے پیسے نہ رہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے خیبر پختونخوا سے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹرز کی ملاقات
ملاقات میں یونین کونسل کی سطح تک یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کے امور پر مشاورت ہوئی
ملاقات میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے… pic.twitter.com/mLbuwOEmaD
— PMLN (@pmln_org) November 30, 2023
چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں سب سے پہلے خیبرپختونخوا کو صحت کارڈ نوازشریف نے دیا تھا، خیبرپختونخوا کے غیرت مند اور وفا شعار عوام کو ریاست سے ٹکرانے کی سازش کی گئی۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے صحت کارڈ کا آغاز خیبرپختونخوا سے کیا تھا، یکم جنوری 2016ء کو قائد ن لیگ نے صحت کارڈ کا آغاز کیا تھا، 190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے کے پی کے اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کرلئے، خیبرپختونخوا کی دس سال کی محرومیاں دور کریں گے، خیبرپختونخوا میں جدید ترین ہسپتال، بہترین تعلیمی ادارے بنائیں گے۔