پشاور ہائیکورٹ کا عام انتخابات تک ترقیاتی کام روکنےکا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام روکنےکا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ترقیاتی کاموں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نےکی۔عدالت نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام روکنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کام الیکشن کے بعد شروع کریں ۔وکیل درخواست گزار میاں ذاکرحسین کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کا اختیار نہیں ہے، الیکشن کا اعلان ہوا لیکن اب ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

جسٹس اعجاز انور کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا کام تو صرف روزانہ کی بنیاد پر معاملات دیکھنا ہے، الیکشن اعلان ہونے کے بعدترقیاتی کام کیسے ہوں گے ؟ الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا الیکشن ہو رہےہیں ؟ وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نے جواب دیا کہ جی الیکشن ہوں گے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ بنوں، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں نگران حکومت کے آنے سے پہلے کے ترقیاتی کام شروع ہیں، اس سےلوگوں کو فائدہ ہوگا۔

جسٹس اعجاز انور نےکہا کہ الیکشن نزدیک ہوں تو پھر تو منظور نظر لوگ ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگاتے ہیں، 8 فروری اتنا دور نہیں ہے، الیکشن ہوجائیں تو پھر ترقیاتی کام شروع کریں، الیکشن کے بعد دیکھیں گے یہ فنڈ خرچ ہوتا ہے یا واپس ہوجاتا ہے۔

جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ یہ بتائیں وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں ترقیاتی کاموں میں اتنی دلچسپی کیوں لے رہی ہیں ؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نےکہا کہ یہ کام نگران حکومت سے پہلے شروع ہوئے ہیں۔ جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ زمینی حقائق کیا ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago