پنجاب حکومت کا سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کی جانب سے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بہتر ایئرکوالٹی انڈیکس کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ آج سرکاری حکام اور ماہرین سے اہم میٹنگ بھی کی تھی جس میں بتایا گیا اب ماحولیات آلودگی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔ بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کے باعث اس ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کسی قسم کی کوئی تجارتی پابندی نہیں لگائی جا رہی۔
انہوں نے پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2024 تک ہوں گی.
We held a meeting with experts and govt officials today addressing the SMOG challenge in Punjab.
With an improved Air Quality Index (AQI), no restrictions are planned for the upcoming weekend.
Additionally, winter vacations for children will commence from Dec 18 , 2023 to Jan…— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 30, 2023