وومن سمنٹ کے انعقاد کا مقصد مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ منسٹری آف انفارمیشن حکومت بلوچستان صوبے کے 15 اضلاع میں وومن سمنٹ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ ان وومن سمنٹ کے انعقاد کا مقصد مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہویے ملک اور صوبے کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گی۔ خواتین سمنٹ سے خواتین کو مثبت امید اور ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہنے میں بھی مدد ملے گی۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ انفارمیشن منسٹری صوبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کو مؤثر پلیٹ فارم کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔ صوبے کے 15 اضلاع جس میں کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، پشین، کیچ، پنجگور، لسبیلہ، خضدار، نوشکی، خاران، چمن، قلہ عبداللہ، ڈیرا بگٹی، آواران اور کوہلو شامل ہیں جہاں منسٹری آف انفارمیشن بلوچستان، پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے ساتھ مل کر وومن سمنٹ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس میں خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کامیاب کاروباری خواتین کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔ان وومن سمنٹ سے نا صرف صوبے کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ خواتینِ کو آگے بڑھانے کے نئے مواقعے تلاش کرنیں میں بھی آسانی ہو گی۔ صوبائی وزیر جان اچکزئی نے امید ظاہر کی کہ یہ وومن سمنٹس صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے میں مثبت سنگ میل ثابت ہوں گی۔ ان خواتین سمٹس کا انعقاد منسٹری آف انفارمیشن بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈز کی مشترکہ کاوشوں سے ہو رہا ہے جس میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈز ایک مثبت پارٹنرز کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago