چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے حکمنامے کیخلاف درخواست دائر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے جیل ٹرائل کے حکم نامے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس عدالت نے 23 نومبر کو حکم دیا کہ 28 نومبر کو ملزمان کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 28 نومبر کو جیل میں ٹرائل کا حکم دے دیا، 23 نومبر کے حکم نامے کی موجودگی میں 28 نومبر کا حکم نامہ غیر قانونی ہے۔
درخواست میں عدالت سے 23 نومبر کے حکم نامے پر عمل درآمد کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔