تیل اور گیس کی تلاش کیلئے طلب بولیاں کھول دی گئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے طلب بولیاں کھول دی گئیں .
پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 10 بلاکس سے تیل و گیس کی تلاش کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں جو ڈائریکٹوریٹ جنرل پیٹرولیم کنسیشنز نے طلب کی تھیں .


اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر آن شور 6 بلاکس کے لیے بولیاں موصول ہوئیں، 3 سال میں خشکی والے بلاکس میں ابتدائی طور پر 2 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہو گی .
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہر کمپنی متعلقہ بلاک کے علاقے میں سماجی سرگرمیوں پر سالانہ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر خرچ کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں