خیبرپختونخوا: دہشتگردی، اغواء اور ٹارگٹ کلنگ میں خواتین کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا میں دہشت گردی، اغواء اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں درجنوں خواتین بھی ملوث نکلیں۔
سی ٹی ڈی کے دستاویز کے مطابق 2014ء سے اب تک مختلف واقعات میں 51 خواتین ملوث پائی گئی ہیں۔
30 خواتین دہشت گردی، 13 اغواء اور 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث پائی گئیں۔
سی ٹی ڈی کی دستاویز کے مطابق 2 خواتین بھتہ خوری، 3 ٹیرر فائنینسنگ میں بھی ملوث ہیں۔
2 خواتین دہشت گردی، 2 اغواء اور 2 بھتہ خوری میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی عمران شاہد کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔