سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی ن لیگ میں شمولیت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردارعون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران رانا ثناء اللّٰہ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی موجود تھے۔
شہباز شریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہو گا۔