سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی ن لیگ میں شمولیت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردارعون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا .
سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی .


اس ملاقات کے دوران رانا ثناء اللّٰہ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی موجود تھے .
شہباز شریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں