حلقہ بندیاں شائع ہوچکیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا، چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں شائع ہوچکیں باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول، آر آوز اور ڈی آر آوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔
اس موقع پر صحافی نے چیف الیکشن کمشنر سے سوال کیا کہ انتخابی شیڈول کب جاری ہوگا؟
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جواب دیا کہ 8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ آر آوز اور ڈی آر آوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟
اس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔