عالمی درجہ حرارت پر قابو پانا ناگزیر ہوگیا ہے، سیکرٹری جنرل یو این


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کی ضرورت ہے، عالمی درجہ حرارت پر قابو پانا ناگزیر ہوگیا ہے۔
ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، ترقی یافتہ ممالک وعدے کے مطابق فنڈز فراہم کریں۔
دبئی میں ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی شریک تھے۔ کانفرنس 30 نومبر سے 12 دسمبرتک جاری رہے گی۔
عالمی کانفرنس میں دنیا کے 197 ممالک کے رہنما کرہ ارض کو ماحولیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے سفارشات اور تجاویز پر غور کریں گے۔
کنگ چارلس نے کہا کہ پیرس ایگریمنٹ میں اقوام عالم نے ایک بڑے مسئلے پرغورکیا، موسمیاتی تبدیلی آنےوالی نسلوں کیلئےایک خطرناک مسئلہ ہے، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کےباعث پاکستان کوشدید نقصانات اٹھانا پڑے، ہمیں قدرتی ماحول کو بچانے کیلئےفوری اقدامات کرنے ہوں گے، مستقبل میں زیر وکاربن کی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔
مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرزکوموسمیاتی تبدیلی کےخطرات سےنمٹنےکیلئےکام کرناہوگا، پائیدارمستقبل کیلئےہنگامی اقدامات کرناہوں گے، دنیا کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہونا ہوگا۔