خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی مشکوک ٹرانزکشنزسامنے آگئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپوں کی مشکوک ٹرانزکشنزسامنے آگئیں۔ ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغازکردیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بنک اکاونٹ کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکموں کو خط لکھ دیے ہیں۔
تمام تر ریکارڈ آنے کے بعد خدیجہ شاہ سے باقاعدہ طور پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔
خدیجہ شاہ سے جیل میں تحقیقات کے علاوہ بیرون ملک ٹرانزیکشنز کے حوالے بھی سوالات پوچھے جائیں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ خدیجہ شاہ سے ان کی ذرائع آمدنی کے حوالے سے بھی انویسٹی گیشن کی جائے گی۔