پی این ایس سی کے ایک اور جہاز ’سبی‘ کو کیمرون میں حادثہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی این ایس سی کے ایک اور جہاز ’سبی‘ کو کیمرون میں حادثہ پیش آیا ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ٹکر کے سبب جہاز کے پروپیلر، بوائلر اور باڈی کو نقصان پہنچا ہے۔ پی این ایس سی جہاز ’سبی‘ ایک ماہ سے کیمرون پورٹ ڈوآلہ پر رکا ہوا ہے۔
ترجمان پی این ایس سی کے مطابق جہاز سبی کے بوائلر میں معمولی خرابی دور کردی گئی ہے اور جہاز ’سبی‘ جلد تجارتی سفر شروع کرے گا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق 4 جہاز خراب ہونے کے سبب مختلف بندرگاہوں پر رکے ہوئے ہیں۔ جہاز ’بولان‘ انجن ٹربو خراب ہونے پر ڈیڑھ ماہ سے فجیرا میں رکا ہوا ہے۔
شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز ’ملتان‘ کرینز خراب ہونے پر ایک ماہ سے چین میں رکا ہوا ہے جبکہ سری لنکن پورٹ پر موجود جہاز ’چترال‘ کو خراب ہوئے 100 دن ہوگئے ہیں۔