اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریکِ انصاف کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف کسی قسم کا پروپیگنڈا قابلِ برداشت نہیں .
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جنگ کرپٹ سیاسی جماعتوں کے خلاف ہے .
شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا .
انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کو مستحکم اور مضبوط کرنا چاہتی ہے .
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج ہماری فوج ہے جو قابلِ فخر اور نڈر ہے، فوج مضبوط ہو گی تو پاکستان مضبوط ہو گا .
شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ذاتی طور پر بھی فوج سے پیار اور احترام کا رشتہ رہا ہے .