ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کا مختصر تحریری فیصلہ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی بریت کا مختصرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہ کہ مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے بریت کے فیصلے میں اس عدالت نے آبزرویشن دی تھی، عدالت نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور اوربری کرنے کا حکم دیتی ہے۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ عدالت نے آبزرویشن میں کہا تھا کہ نیب کے پاس نواز شریف کے خلاف کیس ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزی شواہد موجود نہیں ہیں، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کے فیصلے کو کہیں بھی چیلنج نہیں کیا گیا، بریت کی وجوہات کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 2 رکنی بینچ نے 2 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 7 دسمبرکو سماعت کے لیے مقرر کردی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اپیل پر سماعت کریں گے۔