بھارتی کامیڈین کپل شرما پرواز میں تاخیر ہونے پر بھارتی فضائی کمپنی پر برس پڑے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کامیڈین کپل شرما پرواز میں تاخیر ہونے پر بھارتی فضائی کمپنی ’انڈی گو‘ پر برس پڑے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کپل شرما نے اپنے ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں انڈی گو کی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورایئرلائنز کے عملے کو جھوٹ پر جھوٹ بولنے اور لوگوں کو خوار کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔
کپل شرما اپنی پوسٹ میں انڈی گو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ”ڈیئر انڈی گو! پہلے تم نے ہمیں جہاز میں بٹھا کر 50منٹ انتظار کرایا اور اب تمہاری ٹیم کہہ رہی ہے کہ پائلٹ ٹریفک میں پھنس گیا ہے۔ کیا؟ واقعی؟ پرواز کو رات 8بجے روانہ ہونا تھا اور اب 9بج کر 20منٹ ہو رہے ہیں اور اب تک پائلٹ کاک پٹ میں نہیں آیا۔ “
کپل شرما مزید لکھتے ہیں کہ ”تمہارا کیا خیال ہے کہ یہ 180مسافر دوبارہ تمہارے ساتھ سفر کریں گے؟ کبھی نہیں۔ “ ایک اور پوسٹ میں کپل شرما نے انڈی گو ایئرلائنز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ”لوگ تمہاری وجہ سے خوار ہو رہے ہیں۔ جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ۔ یہاں کچھ مسافر وہیل چیئرز پر بھی ہیں جن کی طبی حالت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔کچھ تو شرم کرو۔“

Recent Posts

34 سال قبل 20 روپے رشوت لینے والے سابق پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 34 سال پرانے رشوت کے کیس نے ایک سابق پولیس…

4 mins ago

پی ٹی آئی ایک نہیں 100 جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا: طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی…

16 mins ago

چینی سفیر کا پاکستانی نیوکلیئر پاور پلانٹس کا دورہ، خاص بات کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کے نیوکلیئر…

35 mins ago

ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 2.8 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے، گوگل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی کورسز…

46 mins ago

پاکستان کی سمندری حدود میں پٹرولیم اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سمندری میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کا ایک اہم ذخیرہ…

56 mins ago

نیب ہمیشہ سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہوا، اسے فوری ختم کر دیا جانا چاہیے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل…

1 hour ago