اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ سائفر کیس سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں، سیکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر شاہ محمود قریشی کو پیش نہیں کیا گیا .
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ آج کی سماعت کا اوپن ٹرائل کیا جائے، انٹرنیشنل میڈیا اور پاکستان کا سارا میڈیا موجود تھا کسی کو اجازت نہیں دی گئی .
زین قریشی نے کہا کہ آج کی سماعت میں اوپن ٹرائل کا تقاضا پورا نہیں کیا گیا، امید کرتے ہیں کہ آئندہ سماعت پر میڈیا اور عام لوگ موجود ہوں گے .
انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا یہ کسی اور جماعت میں نہیں ہوا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلوں کی عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کی ہے .
زین قریشی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالیہ نشان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا انتخابی نشان ’بلا‘ الاٹ کیا جائے .