مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’سلیکشن‘ قرار دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ’سلیکشن‘ قرار دے دیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر ’سلیکشن‘ کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہو گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز روک کر عوام، الیکشن کمیشن، اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں ’مٹی ڈالنے‘ کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ، نہ ووٹر تھے نہ ووٹر لسٹ، نہ پریذائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟
مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا ہے کہ بانی رہنماﺅں اور کارکنوں کے خوف سے انہیں الیکشن پراسیس سے ہی باہر کر دیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے کہتے ہیں ’دھاندلا‘، اسے کہتے ہیں ’آمریت‘، اسے کہتے ہیں ’سلیکشن‘۔
واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبر پختون خوا اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

22 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

35 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

47 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

54 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

60 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago