سائفر کیس کی آج کی سماعت اوپن ٹرائل کے مطابق نہیں تھی: انتظار پنجوتھا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ سائفر کیس کی آج کی سماعت اوپن ٹرائل کے مطابق نہیں تھی۔
انتظار پنجوتھا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت میں ہائی کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی گئی،سابق وزیراعظم کے وکلاء کو اندر تک رسائی نہیں تھی اور پبلک کے نام پر مخصوص لوگوں کو لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی سماعت کے دوران عدالت میں بیٹھے افراد کو کبھی نہیں دیکھا گیا، میڈیا نمائندگان نے عدالت میں کہا ہم سارے میڈیا کی نمائندگی نہیں کرتے اور جب میڈیا کے لوگوں کو اندر بلایا گیا تب تک آج کی سماعت ہوچکی تھی۔
انتظار پنجوتھا نے کہا کہ اوپن ٹرائل سے متعلق سابق وزیراعظم نے اپنا مؤقف دیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں کسی کا خوف نہیں ہم بالکل بے گناہ ہیں۔