پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیكشن مسترد كرتے ہیں: فیاض الحسن چوہان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)استحكامِ پاكستان پارٹی کے مرکزی ترجمان فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیكشن مسترد كرتے ہیں .
ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جس طرح آج تحریکِ انصاف كا انٹرا پارٹی الیكشن ہوا كیا پی ٹی آئی کے ووٹرز اس كو ماننے كے لیے تیار ہیں .


انہوں نے کہا کہ اسی طرح 8 فروری كو جنرل الیكشن منعقد ہوں تو كیا پی ٹی آئی الیكشن كو تسلیم كرے گی؟
فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آپ كریں تو ماشاء اللّٰہ كوئی اور كرے تو نعوذ باللّٰہ .
واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں .
اس بات کا اعلان پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللّٰہ نیازی نے کیا ہے .
انہوں نے کہا ہے کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری، علی امین گنڈاپور صدر تحریک انصاف خیبر پختون خوا اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں