افغان صورتحال پر پاک امریکا مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، اس کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، اعلی سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا .


ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جس میں امریکا جانے والے پاکستان میں مقیم 25 ہزار افغان باشندوں کا معاملہ زیربحث آئے گا جب کہ پاکستان میں غیر قانونی مہاجرین کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال ہوگا .
اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان کے خلاف دہشت گردی، افغان سرزمین استعمال ہونے پر گفتگو، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کےخاتمے کی حکمت عملی پرمشاورت کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں