اسلام آباد

مدینے کیلئے اُڑان بھرنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثہ سے بچ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی سے مدینہ اڑان بھرنے والا پی آئی اے کا بوئنگ 777 حادثے سے بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہوگئی۔جہاز کے کپتان نے فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
انجن بند ہونے کے بعد کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا، 276 مسافر سوار تھے۔
طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم فوری پہنچ گئی، کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی جس پر طیارے کے واپس ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے ہیں،پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا، مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، ان مسافروں کو متبادل پرواز سے شام پانچ بجے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں