تیز رفتار ٹرالر نے سڑک پر کھڑی بھکارن بچی کو کچل ڈالا


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں تیز رفتار ٹرالر نے بھیک مانگنے والی کم سن بچی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔
ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر سڑک پر موجود کمسن بچی پر چڑھ دوڑا، حادثے کے باعث بچی موقع پر دم توڑ گئی تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت زینت کے نام سے ہوئی ہے۔