گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان (ہلال امتیاز) نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کو اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انکی کامیابی و سرخروئی کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا. ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔