سعودی شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے


جدہ(قدرت روزنامہ)سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے .
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کے انتقال پران کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی .

سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز جدہ کے علاقے کورنیش میں رہائش پذیر تھے . انکا انتقال 84 برس کی عمر میں ہوا .
شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود نے متعدد مناصب پرخدمات انجام دیں . 1985 میں وہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دوراقتدار میں تبوک کے گورنر رہے . بعدازاں انہیں اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی .
وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے 29 ویں فرزند تھے .

. .

متعلقہ خبریں