دہشتگردوں کی حوالگی پر افغانستان پاکستان کیساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے، جان اچکزئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اب بس ہوگئی، کوئی بھی افغانستان سے بذریعہ چمن بغیر پاسپورٹ کے ملک میں داخل نہیں ہوسکتا .
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر رہا ہے مگر افغانستان پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے .


انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، اب بس ہوگئی، کوئی بھی افغانستان سے بذریعہ چمن بغیر پاسپورٹ کے ملک میں داخل نہیں ہوسکتا، ریاست پاکستان اپنے مفادات کے لیے ہر حد تک جائے گی .
نگراں صوبائی کا کہنا تھا کہ بنوں میں دہشت گردی افغانستان کے شہری نے کی، افغان تذکرہ رکھنے والے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں، لہٰذا پاسپورٹ کے بغیرکسی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں .
جان اچکزئی نے کہا کہ پی ٹی ایم نے چمن دھرنا یرغمال بنالیا ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ کوئی بھی ریاست دہشت گردی کی اجازت نہیں دے سکتی .
ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب مزدورں کے قتل کی کسی نے مذمت نہیں کی، البتہ بلوچستان کو غیر قانونی تارکین وطن سے پاک کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں