ن لیگ کے پسندیدہ اور نواز شریف کے لاڈلے ہونے کا تاثر انتخابات کو متنازع بنا رہا ہے، شاہد خاقان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی کے پسندیدہ اور نواز شریف کے لاڈلے ہونے کا تاثر انتخابات کو متنازع بنا رہا ہے۔
وائس آف امریکا کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کو خاموشی ترک کرکے عوام کو اپنی سوچ کے متعلق بتانا چاہئے وہ ملک و سیاست کو کس سمت پر لے کر جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پسندیدہ اور نواز شریف کے لاڈلا ہونے کے تاثر انتخابات کو پہلے سے متنازع بنا رہا ہے، فوج، عدلیہ اور سیاست دان الیکشن سے قبل راستے کا تعین کریں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستقبل کے راستے کا تعین کیے بغیر الیکشن کے بعد بھی استحکام نہیں آئے گا، انتخابات میں تاخیر ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
عمران خان کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتوں سے زبردستی نااہل کروایا گیا تو اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔