دکی: ملزمان کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکار شہید

دکی(قدرت روزنامہ) لونی کے علاقے کلی مرجانزئی میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں لیویز فورس کے دو اہلکار شہید ہوگئے .

ذرائع کے مطابق لیویز فورس نے اشتہاری ملزم امان اللہ مرجانزئی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا .

شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں میں قاسم اور عبیداللہ شامل ہیں جن کی لاشیں سول اسپتال دکی منتقل کر دی گئی ہیں .
بعد ازاں، دو لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان کے خلاف کوہلو لیویز فورس نے آپریشن کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا .

رسالدار میجر شیر محمد کی سربراہی میں لیویز فورس کوہلو نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا .

. .

متعلقہ خبریں