حکومت نے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سابق وزرا، ایم پی ایز اور افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے سابق وزرا، ایم پی ایز اور افسران کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔سرکاری گاڑیاں تلاش کرنے اور غیر واسطے دار لوگوں کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی، چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری ایس اینڈ جی ڈی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی گمشدہ سرکاری گاڑیوں کی تحقیقات کرے گی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی 2007 سے سال 2016 تک گاڑیوں کی خریداری کا رکارڈ بھی چیک کرے گی، سرکاری گاڑیاں کہاں کہاں ناجائر استعمال ہوئیں؟ تحقیقاتی کمیٹی اس کا بھی جائزہ لے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کی قائم کردہ کمیٹی افسران، سابق وزراء اور سابق ایم پی ایز کو سات دن میں گاڑیاں واپس کرنے کا لکھے گی، نوٹس کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن کو لکھا جائے گا۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago