کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے مشہور و معروف صحافی کو حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سینئر صحافی وارث رضا کو گلشنِ اقبال سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وارث رضا کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی کو رات گئے یونیفارم میں ملبوس افراد اپنے ساتھ لے گئے۔ سینئر صحافی کے اہلِ خانہ کے مطابق وارث رضا کو لے جانے والے افراد نے کہا کہ
تھوڑی دیر میں انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ ادھر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔جاری کیئے گئے اعلامیئے میں کے یو جے کا کہنا ہے کہ پی ایف یو جے کی تاریخ پر مبنی کتاب کے مدیر کی حراست آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی سینئر صحافی وارث رضا کو حراست میں لیے جانے کی مذمت کی ہے۔ پی ایف یو جے کے اعلامیئے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سینئر صحافی وارث رضا کو فوری رہا کیا جائے۔سینئر صحافی مظہر عباس کا کہنا ہے کہ وارث رضا کا اب تک گھر واپس نہ پہنچنا انتہائی تشویش ناک بات ہے۔
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…