خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ میں بنوں گا ،پرویز خٹک

نوشہرہ (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں تمام پارٹیوں کو ہراکر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔

نوشہرہ میں جلسے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں انتشار سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے ہے ،پی ٹی آئی کو انشاء اللہ شکست دونگا ،میں نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے آیا ہوں مجھے کوئی لالچ نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے اپنے ورکرز کو کوئی تمیز نہیں سکھائی۔انشاء اللہ میں نوشہرہ میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کردکھاؤنگا ۔