اسلام کے خلاف فتنے کا مقابلہ کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اسلام کے خلاف فتنے کا مقابلہ کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے،اگر اقتدار ملتا ہے تو ہر شہری کے حق کا تحفظ کریں گے۔

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کا تاسیس کسی ایک مسلک کے علماء کا نہیں، برصغیر کے تمام مکاتب فکر کے علماء تاسیس کے وقت موجود تھے، ہم نے سیاست کی ہے، دینی اور مذہبی رویوں کو برقرار رکھا ہے، ہم نے ان رویوں کو اپنایا جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اختلاف میں نرمی اور شدت پیدا کرنا انسان کے اپنے اختیار میں ہے، ہمیں اختلافات میں نرمی کو فروغ دینا ہے شدت کو نہیں، عوام کے ساتھ ہمارا تعلق سماجی ہونا چاہیے۔حق بات کو فروغ دینا شائستہ لب ولہجے میں بھی ہوسکتا ہے، اللہ لوگوں کو دعوت کا طریقہ سکھاتا ہے ’لوگوں کو رب کے راستے کی طرف بلاؤ حکمت اور شائستہ آواز کے ساتھ‘، جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی قوت ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago