وین اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کندھ کوٹ میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث کیڈٹ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے کیڈٹ کالج کے مقام وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ قیمتی جانیں چلی گئیں اور متعدد زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے کے 9 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا، ٹرک کراچی سے پنجاب جبکہ وین کندھ کوٹ سے سکھرجا رہی تھی۔