نواز شریف کے پیغام سے ظاہر ہے کہ اختر مینگل بلوچستان کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آغا حسن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کا بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل کیلئے پیغام یقینا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ہی بلوچستان کے مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بی این پی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جسے عوام کی بھرپور پذیرائی حاصل ہے ملکی سطح پر آج اس بات کا ادراک کرنا سیاسی موقف کو تسلیم کرنا ہے ملکی سطح پر اس بات کو زور دیا جا رہا ہے کہ بلوچستان کے پیچیدہ اور جملہ مسائل بی این پی کی قیادت حل کر سکتی ہے سابق انتخابات کے بعد پارٹی نے حکومت میں ہونے والے باوجود عوام مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کی بلوچستان کے قومی مسائل بالخصوص لاپتہ افراد کی بازیابی ، مظالم کے خاتمے ، بلوچستان کے ساحل وسائل پر واضح موقف اختیار کرنا ، اسلام آباد کے ایوانوں میں حکمرانوں کو بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے پارٹی قیادت کی کاوشیں قابل ستائش رہیں پارٹی قائد و دیگر اراکین اسمبلی نے بلوچستانی عوام کے احساسات و جذبات کی ترجمانی کی اسلام آباد کے ایوانوں میں تاریخ لکھی جا چکی ہے کہ بی این پی اراکین نے جو موقف اختیار کیا وہ محرومیوں ، پسماندگی ، قومی نابرابری ، بلوچستان کے ساحل وسائل پر اختیار ، بلوچستان کے تمام طبقہ فکر کی نمائندگی کرتے ہوئے حقوق کیلئے آواز بلند کی سابق ادوار میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی گزشتہ پانچ سالوں میں کسی بھی جماعت نے بلوچستان کے مسئلے پر آواز بلند کی نہیں پی ڈی ایم حکومت میں شامل جماعتیں اس بات کی گواہ ہیں کہ بی این پی اراکین کبھی بھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوئے بلکہ واضح موقف اختیار کرنا ذمہ داری اور قومی فریضہ سمجھا بلوچستان نیشنل پارٹی ترقی پسند ، روشن خیال ، قومی جمہوری جماعت ہے ہم ترقی ، خوشحالی ، کسی بھی میگا پروجیکٹ کے خلاف نہیں ہم اس ترقی و خوشحالی کو قبول کرتے ہیں جس کا فائدہ بلوچ اور بلوچستانی عوام تک پہنچے اور بلوچستان کا جو حصہ بنتا ہے وہ 50فیصد تک ہو تاکہ بلوچستان کے وسائل بلوچستانی عوام پر خرچ ہوں ماضی میں چند فیصد حصہ بلوچستان کیلئے رکھا جاتا ہے یہ اقدام ناانصافیوں کا تسلسل اور اس عمل کی مخالفت کی بی این پی اصولی نظریاتی جماعت ہے جس نے ایمانداری ، مخلصی کے ساتھ عوام کی خدمات کی اسلام آباد کے ارباب و اختیار بی این پی کی جدوجہد سے بخوبی آگاہ ہیں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، پارٹی قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمات کو ترجیح ہے اس سیاست کو عبادت کا درجہ دریتے ہوئے بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کی بلوچستانی عوام کے عزت نفس کی بحالی ، چادر و چار دیواری کے تقدس کا احترام کو یقینی بنوایا 439لاپتہ افراد کی بازیابی ہماری پانچ سالہ کارکردگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔