کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جب 10 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمن کو دی گئی . اکثرپت پیپلز پارٹی کی ہو یا ن لیگ کی صدر مملکت مولانا فضل الرحمن ہی بنیں گے .
مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدر بن سکتے ہیں تو صدر مملکت بھی بن سکتے ہیں . باپ بیٹے اور باپ بیٹی کی بلوچستان پر نظر ہے، دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے . ہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا . کیا پی ٹی آئی میں گوہر خان کے علاوہ کوئی اور دیرینہ کارکن نہیں تھا . ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا . ابھی سندھ میں ہم جی ڈی اے کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی اس کا حصہ نہیں .
. .