چمن، منظور پشتن کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ


چمن(قدرت روزنامہ)چمن میں پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ ، پی ٹی ایم زرائع کے مطابق منظور پشتین کی گاڑی کو باب چمن کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے . یاد رہے کہ منظور پشتین مسلسل کئی دنوں سے چمن میں موجود ہیں .

زرائع کے مطابق آج دھرنے سے خطاب کے بعد منظور پشتین نے چمن سے تربت روانگی اور تربت دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا تھا . دھرنے سے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد باب چمن کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے . زرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے منظور پشتین کی گاڑی کو گولیاں لگی ہے تاہم وہ محفوظ ہے . منظور پشتن قافلے کے ہمراہ چمن سے کوئٹہ کیجانب روانہ ہوگئے . پی ٹی ایم رہنمائوں نے کارکنوں کو کوژک اور راستے میں موجود چیک پوسٹوں پر پہچنے کی ہدایات کی ہے . پی ٹی ایم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ منظور پشین کو چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے راستے میں گرفتار کرنیکی کوشش کی جائیگی .

. .

متعلقہ خبریں