سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثہ ، معروف عالم دین مولانا بشیر سیالوی سیمت 3 افراد جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے .
پولیس کے مطابق حادثہ سرگودھا شہر قریب 85 جھال کے قریب پیش آیا، جہاں مولانا بشیر کی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی .

جس کے نتیجے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی، حسنین نواز اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے .
مولانا بشیر الدین سیالوی اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے ، مولانا بشیر الدین سیالوی سلانوالی مدرسے کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے .

. .

متعلقہ خبریں