بٹ کوائن کی قیمت پھر نئی بلندی پر پہنچ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ سال مئی کے بعد پہلی بار بٹ کوائن چالیس ہزار ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
کرپٹو کرنسی میں بٹ کوائن کی قیمت بڑھنے سے امکان ہے کہ جلد ہی امریکا دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی وسیع پیمانے پر تجارت کی اجازت دے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق رواں سال ڈیجیٹل اثاثوں میں تقریبا 150 فیصد اضافہ ہوا ہے،آج بٹ کوائن 40,700 ڈالر سے اوپر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ بٹ کوائن کی قیمت 2020ء میں 69000 ڈالر تک پہنچ گئی تھی، بٹ کوائن کی قیمت اب تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔